• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15منٹ میں گرا سکتے ہیں، پرویز خٹک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15 منٹ میں گرا سکتے ہیں۔

 نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تو وفاقی حکومت کا بھی کر سکتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیٹے کو وزیر بنا کر توجہ اسلام کے بجائے اسلام آباد پر مرکوز کر رکھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پر مہنگائی بم گرا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید