• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے دوران ناقص انتظامات، ڈی جی حج مشن جدہ سے وضاحت طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حج کے دوران ناقص انتظامات کے باعث حکومت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج مشن جدہ سے وضاحت طلب کرلی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے ڈی جی حج مشن جدہ سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق اظہار وجوہ کے خط کے  متن میں کہا گیا ہے کہ حج مشن کے لیے وفاقی حکومت نے بہت بڑا بجٹ مختص کیا،  توقع کے برعکس حج مشن جدہ کے حجاج کے لیے انتظامات کافی ناقص تھے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے شکایت کی کہ غیر معیاری کھانا فراہم کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید