لاہور(این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے سابقہ دور میں بطور پیٹرولیم وزیر مبینہ طور پر ایک بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی کے نام پر پونے 14 کروڑ روپے وصول کئے‘اگر بطور وزیر پیٹرولیم کسی کمپنی کو کنسلٹنسی دے رہے تھے تو یہ رشوت ہے اور اگر غیر ملکی کمپنی کو دے رہے تھے تو کیا جاسوسی کرنے کے پیسے لے رہے تھے‘یہ سکیورٹی کے ادارے کیلئے بہت بڑا سوال ہے ،سارا ٹبر ہی نہیں بلکہ ساری پارٹی چور اورمافیا ہے ۔