اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور اس کی کیچڑ اچھالنے والی بریگیڈ 4 سال حکومت میں رہی ہے۔ اپنے بیان میں شاہد خاقان نے کہا کہ شہباز گل کے بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو یہ میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں۔پی ٹی آئی حکومت نے میرے خلاف 2جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔