• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی ڈیپ کیخلاف مقدمہ ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ دیوالیہ ہوگئیں

ایمبر ہرڈ، فائل فوٹو
ایمبر ہرڈ، فائل فوٹو 

امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے مبینہ طور پر ورجینیا کی عدالت کی طرف سے جانی ڈیپ کو ہتک عزت کے مقدمے کے تصفیے کی ادائیگی میں ناکامی کے بعد خود دیوالیہ قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایمبر ہرڈ نے21 جولائی سے پہلے خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے اپنے مالی حالات کے بارے میں عدالت میں درخواست دائر کی اور تصفیےکی ادائیگی سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

اس درخواست میں اداکارہ نے یہ استدعا کی کہ ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے اس وجہ سے وہ یہ چاہتی ہیں کہ اس کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ کے ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ ان کے حق میں سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے سابق شوہر کو 15 ملین ڈالرز معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالرز کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

اس کیس کے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ 2018ء میں اپنے ایک مضمون میں ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ سابق شوہر نے انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایمبر ہرڈ نے ملٹی ملین ڈالر کے ہتکِ عزت کے اس مقدمے میں جیوری کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی، اور کیس کی دوبارہ سماعت کا مطالبہ کیا جوکہ عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید