• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کی GHQ میں تقریب

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر اور چینی سفارت خانے کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی سفیر نے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین میں برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا ہے، یہ اجلاس باہمی تعلقات میں نئی پیش رفت ہے۔

چینی سفیر نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں پاک چین فوجی تعاون کے فروغ کے لیے نیا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، یہ نظام فوجی رابطوں میں فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑی گہری ہیں۔

انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے اور پاک آرمی برادرز ان آرمز ثابت ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید