آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
چینی سفیر نے کہا کہ چین بطور اسٹریٹیجک پارٹنر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
آرمی چیف اور چین کے سفیر کی ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔