• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: افتخار احمد عاطر

صفحات: 216، قیمت: 500 روپے

ناشر: علم و عرفان پبلشرز، 40 -الحمد مارکیٹ،اردو بازار، لاہور۔

افتخار احمد عاطر اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر اور ادیب ہیں،اِن زبانوں میں اُن کی متعدّد کتب شایع ہو چُکی ہیں، جب کہ زیرِ تبصرہ کتاب کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کی انگریزی زبان و ادب پر بھی گہری گرفت ہے۔دراصل یہ اُن کی انگریزی زبان میں کہی گئی نظموں کا مجموعہ ہے،جس کے لیے203 نظموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 

اِن نظموں میں زندگی کے مختلف رنگوں کی بہت خُوب صورتی سے عکّاسی کی گئی ہے۔شاعر نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مشکل الفاظ اور پیچیدہ تراکیب کا سہارا لینے کی بجائے سادہ اورعام فہم اسلوب اختیار کیا ہے۔