• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،2بہنوں کے اغوا کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمہ درج

نواب شاہ(بیورورپورٹ)دو بہنوں کے اغوا کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بالو جا قبا تھانے کی حدود جنت کالونی میں نامعلوم مسلح افراد شہمیر خاصخیلی نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اسکی سالہ لڑکی مسماۃ رابعہ اورسالہ بچی ثمینہ کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے پانچ ملزمان جن میں دو بھائی امین اور حمید انکا والد غلام حسین اور دونامعلوم افراد شامل ہیں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی عدم گرفتاری اور مغوی بہنوں کی عدم بازیابی کیخلاف ورثاء نے نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر لڑکیوں کے والد شہمیر خاصخیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جسکا فائدہ اٹھا کر ملزمان اسکی دونوں لڑکیوں کو اغوا کر کے فرارہو گئے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے اور اغوا بہنوں کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔انھوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ انکی بچیوں کی جان کو خطرہ ہے انھیں جلد از جلد بازیاب کریا جائے۔
تازہ ترین