لاہور (نمائندہ جنگ ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہباز شریف اور کابینہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر درخواست گزار عندلیب عباس کو 10 روز میں عدالتی فیصلوں کی مصدقہ نقول لگانے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں اشتہاری ملزمان نواز شریف، اسحاق ڈار اور سلمان شہباز سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزرا ءکی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔