• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ڈیفنس، خاتون سے کار چھیننے والے گینگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

لاہور کے علاقے ڈیفنس سے خاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے والے بلال ثابت گینگ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات میں گرفتار ایک ملزم عبداللّٰہ نے تفتیش کے دوران انکشافات کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خطرناک گینگ نے سابق ایڈیشنل سیکریٹری سمیت کئی شہریوں کو مزاحمت پر قتل کیا، ملزم بلال نے موٹروے پر ایڈیشنل آئی جی موٹرویز سجاد افضل آفریدی کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گینگ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں کار چھیننے کی 35سے زائد وارداتیں کر چکا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گینگ لیڈر بلال ثابت، امتیاز لنگڑا، ارشد اور واجد راولپنڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں،  اب بلال کا بھائی یاسر ثابت گینگ آپریٹ کر رہا ہے، یاسر کے ساتھیوں میں مردان کا لیاقت، پشاور کا نور اللّٰہ اور فیروز گرفتار نہیں ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گینگ کے دو ممبر خالد اور عبدالرحمٰن اڈیالہ جیل میں ہیں، گینگ کے 4 ملزمان مارے جا چکے، اب 9 ارکان وارداتیں کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ گینگ میں جیل سے رہا ہونے والے خالد خان، سیدولی، نجیب اللّٰہ، فیروز، عبداللّٰہ شامل ہیں،  ڈیفنس لاہور میں خاتون سے کار چھننےکی واردات 3 ملزمان نے کی تھی۔

واضح رہے کہ خاتون کو اغواء کر کے کار چھیننے اور تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید