• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کی یادگار تصاویر منظر عام پر

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو سوشل میڈیا پر چاہنے والے مختلف انداز سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین ہنس مکھ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کی ماضی کی ویڈیوز جاری کررہے ہیں تو کوئی جنازے کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے قوم کے اس بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔

ایسے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر میر محمد علی خان نامی صارف نے ان کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کی کمال شخصیت کو ہر پہلو سے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار میں پاکستان آرمی کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افراد شہید ہوگئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثےمیں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔

نومبر 2020ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی،جنوری تا دسمبر 2020ء میں آئی جی ایف سی رہ چکے، 2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیے۔

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 2012ء میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈیفنس اتاشی بھی فائز رہے۔

خاص رپورٹ سے مزید