• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھنڈے فرنچ فرائز دینے پر نوجوان نے ریسٹورنٹ کے ملازم کو گولی ماردی

امریکا میں گزشتہ دنوں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کو ٹھنڈے چپس دینے پر گولی مار دی۔

 رپورٹس کے مطابق ایک خاتون کسٹمر کی جانب سے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ اسے ٹھنڈے فرنچ فرائز دیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جس دوران خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بحث میں مصروف تھیں اسی دوران وہ موبائل پر بیٹے کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے رابطے میں تھیں۔

خاتون کی جانب سے بحث ختم ہوئی تو تھوڑی دیر بعد ان کا بیٹا ریسٹورنٹ میں داخل ہوا اور ملازم کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بات اس حد تک پہنچ گئی کہ نوجوان نے 23 سالہ ملازم میتھیو ویب کو گردن میں گولی ماردی اور خود فرار ہوگیا۔

گولی لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے میتھیو کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب بھی اس کی حالت خطرے میں ہے۔

دوسری جانب سے پولیس نے خاتون کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید