• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 750 کورونا کیسز رپورٹ، 2 مریض جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 750 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 884 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 20 ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 72 ہزار 331 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ صوابی میں 42 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح لاہور میں 13 فیصد، ‎مظفر آباد میں 12 فیصد، مردان میں 10 اعشاریہ 87 فیصد، نوشہرہ میں 10 فیصد، اسلام آباد میں 7 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مثبت کورونا کیسز کی شرح ‎پشاور میں 6 اعشاریہ 75 فیصد، سرگودھا میں 6 اعشاریہ 70 فیصد‎، میر پور میں 5 اعشاریہ 95 فیصد، فیصل آباد میں 4 اعشاریہ 56 فیصد اور کراچی میں 1 اعشاریہ 62 فیصد رہی۔

قومی خبریں سے مزید