• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں انستھیزیا کی ادویات نایاب ہو گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں انستھیزیا کی ادویات اور انجکشن نایاب ہوگئیں، ادویہ ساز کمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی دوائیں بنانے سے انکار کردیا ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں بدستور ادویات کی کمی کے باعث مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کوکئی روز سے ادویات میسر نہیں ہیں، ادویات کی قلت کے سبب مریض بازار سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انستھیزیا کی ادویات اور انجیکشن کی عدم دستیابی سے آپریشن متاثر ہورہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ادویات کی قلت کے باعث خریداری نہیں ہوئی، سپلائی ملتے ہی مریضوں کو ادویات فراہم کر دیں گے۔

جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کا بھی کہنا ہے کہ انہیں بخار، مرگی، جگر، بلڈ پریشر اور خون پتلا کرنے والی دواؤں سمیت کئی دیگر ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب دوا سازکمپنیوں نے مہنگے خام مال سے سستی ادویات بنانے سے انکار کردیا ہے۔

مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 

قومی خبریں سے مزید