• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان میں یومِ استحصال کشمیر کا انعقاد
جاپان میں یومِ استحصال کشمیر کا انعقاد

دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی یومِ استحصال کشمیر کا انعقاد کیا گیا، اس حوالے سے معروف کشمیری تنظیم کشمیر یکجہتی فورم کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر میں خصوصی یادداشت پیش کی گئی۔

خصوصی یادداشت میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت نے جس طرح یکطرفہ طور پر کشمیر کو اقوام متحدہ کی جانب سے دیا گیا خصوصی اسٹیٹس اور بھارتی آئین میں کشمیریوں کے لیے خصوصی آرٹیکل ختم کرکے کشمیری عوام کا استحصال کیا ہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ بھارت فوری طور پر کشمیری عوام حق خود ارادی بھی دے۔ 

اس حوالے سے کشمیر یکجہتی فورم کے سربراہ شاہد مجید اور جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ اور دیگر افراد نے اقوام متحدہ کے دفتر کے بعد بھارتی سفارتخانے میں بھی یادداشت جمع کرائی۔

اس موقع پر شاہد مجید نے کشمیری مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کو غلام بنا رکھا ہے لیکن یہ زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی، جلد کشمیری عوام بھارت سے اپنی آزادی چھین لیں گے جس کے لیے پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور دنیا بھر میں کشمیری عوام بھارت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

جاپان میں یومِ استحصال کشمیر کا انعقاد
جاپان میں یومِ استحصال کشمیر کا انعقاد

اس موقع پر مرزا خلیل بیگ نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں جعلی سزا سنا کر کشمیری عوام کے استحصال کی انتہاہ کردی ہے لیکن بھارت یاد رکھے کہ ظلم ایک دن مٹ کر رہتا ہے اور حق سامنے آکر رہتا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کے بعد سفارتخانہ پاکستان میں بھی کشمیرکے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید