• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکا کے ساتھ فوجی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرات منسوخ کرنے اور متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے ملٹری رہنماؤں کے درمیان ڈائیلاگ منسوخ کر رہے ہیں۔

جبکہ امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مذاکرات اور میری ٹائم سیفٹی میکینزم بات چیت بھی معطل کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ کراس بارڈر کرائم پریوینشن، انسداد منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق تعاون بھی معطل کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید