• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی، 13 افراد ہلاک، 35 زخمی

تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا، تمام ہلاک شدگان تھائی لینڈ ہی کے شہری تھے۔

صوبائی ایمرجنسی سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دارالحکومت بینکاک سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر نائٹ کلب میں گزشتہ روز آگ لگی۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے شعلے کلب کی عمارت سے بلند ہو رہے ہیں جبکہ لوگ اپنی جان بچا کر بھاگ رہے ہیں۔

وزیر اعظم پرایوتھ چین اوچا نے متاثرہ خاندانوں کو مدد کی یقین دہانی کروائی اور ملک بھر میں موجود تفریحی مقامات کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی عمارتوں میں ہنگامی دروازے اور دیگر حفاظتی اقدامات کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید