• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر حسین، بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے معترف نکلے

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے معترف نکلے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ناصر حسین نے کہا کہ این بیل، کین ولیم سن، کے ایل راہول، جوروٹ اور بابر اعظم بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا، بھارتی کرکٹ مداحوں سے اس حوالے سے معذرت کرتا ہوں۔

سابق انگلش کپتان نے یہ بھی کہا کہ وجہ یہ ہے کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے جو مجھے پسند ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید