• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نو محرم الحرام کے عزاداری کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، فوج تعینات کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جمعہ کو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رینجرز فرنٹیر کانسٹیبلری اور پولیس کے 10 ہزار سے زائد جوان سیکیورٹی ذمہ داری انجام دیں گے۔جی سکس ٹو اثناعشری امام بارگاہ سے شروع ہونے والے مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ پولیس تعینات ہوگی ،جلوس کے روٹ پر چھتوں پر بھی پولیس کے جوان موجود ہوں گے۔11 محرم الحرام کو بری امام کے ماتمی جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے لیے بھی غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید