• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے، پرویز الہٰی

۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے مسلم لیگ ق اسکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید