پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خان رازق شہید پولیس نے چارسدہ میں گھر سے لوٹا گیا سونا اندر شہر میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی وسیم خلیل نے ڈی ایس پی سٹی ون زرولی خان کے ہمراہ تھانہ خان راز ق شہید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ترناب کے علاقے میں 31 مئی کو نامعلوم چوروں نے 70تولے طلائی زیورات اور درہم چوری کئے تھے جس کی رپورٹ بھی درج کی گئی تھی گزشتہ روز اندر شہر کے تاجرون کی جانب سے انہیں اطلاع ملی کہ ایک شخص جو کپڑوں اور شکل سے متوسط طبقے کا نہیں لگ رہا لیکن بھاری مقدارمیں سونافروخت کرنے کیلئے لایا ہے جس پر انہوں مذکورہ شخص جس نے اپنا نام جواد ولد آدم خان سکنہ غڑمبک ڈھیری چارسدہ بتایا کو حراست میں لیکر سامان کی تلاشی لی تو اس سے 70 تولے سونا اور 24ہزار درہم برآمدہوئے جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ یہ سونا اور غیرملکی کرنسی اس نے اپنی محبوبہ نازش کے کہنے پر اسی کی پھوپھی کے گھر سے چوری کیا جسے فروخت کرنے کے بعد وہ شادی کرنا چاہتے تھے ملزم کے مطابق اس کی نازش کے ساتھ آٹھ ما ہ سے دوستی تھی اور اسی نے اپنے پھوپھی کے زیورات اور نقدی چوری کرنے کاکہا جس کے بعد منصوبہ بندی کی اور پھر واردات میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔