• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور گوری خان ایک ساتھ کام کرنے کی مُنتظر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور بالی ووڈ کنگ کی اہلیہ گوری خان اب ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کریں گی، مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کو خوب بھاگئیں۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں گوری خان کو ٹیگ کرتے ہوئے گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ڈریمی فلورلز (Dreamy Florals)، گوری خان کے ساتھ کچھ بہت جلد آرہا ہے‘‘ اس کیپشن میں انہوں نے پھول اور گھر کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

ان کی اس تصویر کے کمنٹس میں گوری خان نے بھی پُرجوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑے انکشاف کے لیے مُنتظر ہوں ‘۔

ان کی تصویر پر 13 لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں تبصرے دیتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ کترینہ کسی ہوم ویئر کلیکشن میں حصہ لے رہی ہیں کیونکہ گوری ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔

 کچھ کا خیال ہے کہ گوری نے اپنی میک اپ لائن کی تشہیر کے لیے کترینہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید