• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا کہ دھماکا رش والی جگہ پر ہوا، سینئر طالبان رہنما نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔

طالبان رہنما نے مزید کہا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید