• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ماہ اگست کے ابتدائی 5 روز کے دوران مسلسل کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافہ ہوگیا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 28 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1777 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید