• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: تیز رفتار بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 33 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بس الٹ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سولگیں کھرل کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر جوہڑ میں جاگری۔

حادثے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کی شکار بس سیالکوٹ سے سرگودھا جا رہی تھی۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے آرپی او گوجرانوالہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار  تعزیت کیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


قومی خبریں سے مزید