• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

امارت اسلامیہ افغانستان نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے کابل سے جاری بیان میں کہا کہ غزہ کے مظلوم، نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے قابل مذمت ہیں۔

افغان وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جرائم اور جارحیت روکنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

افغان حکام نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے فوری روکے جائیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید