• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم شہدائے پاک آرمی کے لواحقین کے غم میں شریک ہے، ندیم قریشی

کراچی ( اسٹاف رورٹر ) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ندیم قریشی کا شہداء پاک فوج کو سلام، بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امدادی کاروائیوں میں مصروف کور کمانڈر کوئٹہ سمیت فوجی افسران کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ندیم قریشی نے کہاکہ شہید فوجی افسران ملک و قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ہماری آرمی کا شمار دنیا کی عظیم آرمی میں ہوتا ہے ندیم قریشی نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید فوجی افسران اور جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید