اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نےکہا ہےکہ سیاسی وابستگی کے باعث صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے، صدر پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے بھی روکا، ہیلی کاپٹر واقعہ کے شہداء کی نماز جمازہ ادا نہ کرنا تشویش کی بات ہے، سیاسی وابستگی کے باعث صدر کے فرائض ماضی میں بھی متاثر ہوئے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صدر کو عہدہ سنبھالتے وقت سیاسی وابستگی چھوڑ دینی چاہئے تھی، اگر سیاسی وابستگی نہیں چھوڑ سکتے تو فی الفور استعفیٰ دیدیں ،صدرمملکت کا اپنے فرائض سرانجام نہ دینا دکھ کی بات ہے۔