وفاقی وزیر قادر پٹیل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاسی آخرت عمران خان کے گندے کپڑے دھونے میں بسر ہو گی۔
قادر پٹیل نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو پانچویں گیٹ سے خیرات میں پھوٹی کوڑی نہیں ملے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری نے اداروں کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے۔
واضح رہے کہ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھو رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔