• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فلسطین کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔ فلسطینی حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے جنگ بندی شروع ہوگی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت 29 فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ جنگ بندی کے لیے مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری تھیں۔ 

 مصر نے غزہ میں آج رات 10 بجے سے جنگ بندی کی تجویز دی تھی جس پر اسرائیل نے اتفاق کرلیا تھا جبکہ فلسطین کے جواب کا انتظار تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید