• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں امریکی تربیت یافتہ گروہوں پر روسی حملہ، متعدد ٹھکانے تباہ

ماسکو (آئی این پی)روس کی وزارت دفاع نے مشرقی شام میں امریکی تربیت یافتہ گروہوں کے ٹھکانے پر روسی جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد ، عام شہریوں کو نشانہ بناتے تھے،روسی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں امریکی تربیت یافتہ فورسز کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تربیت یافتہ گروہوں کا یہ خفیہ ٹھکانہ، التنف میں قائم تھا جسے روسی جنگی طیاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔اس بیان کے مطابق یہ دہشتگرد عناصر، علاقے کے عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے تھے۔ شام میں التنف کا علاقہ ایک اہم اسٹریٹیجک علاقہ ہے جو شام، عراق اور اردن کی مشترکہ سرحد پر واقع ہے۔ اس علاقے پر امریکی اتحاد نے قبضہ کر کے وہاں اپنا اڈہ بنایا ہے جہاں وہ دہشت گردوں کی تربیت کرتا ہے۔ شامی حکام نے بارہا کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات جارحیت کے مترادف ہیں اور وہ شام میں غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید