کراچی (نیوز ڈیسک) چینی کرپٹو سرمایہ کار نے لندن کی 71ارب روپے کی حویلی فروخت کردی۔ لی نے 2024میں52ارب روپےمیں خریدی تھی۔ 40کمروں پر مشتمل حویلی کی ملکیت دو سال پوشیدہ رہی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق چینی کرپٹو سرمایہ کار اور معروف کرپٹو ایکسچینج ہوبی کے بانی لیون لی لندن کی مہنگی ترین رہائشی جائیدادوں میں شامل ریجنٹ پارک کی تاریخی حویلی تقریباً 19 کروڑ پاؤنڈ ( 71ارب روپے)میں فروخت کرنے والے شخص نکلے ہیں۔