کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا بھارت کیساتھ آئندہ ماہ چین کی سرحد کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا، یہ فوجی مشقیں چینی سرحد سے 100کلو میٹر کی دوری پر ہوں گی۔ انڈین فوج کے ایک سینئر افسر نے تبایا کہ یہ فوجی مشقیں آئندہ ماہ کے وسط میں ریاست اتر اکھنڈ میں 10ہزار فٹ کی بلندی کے مقام پر ہوں گی جس کا مقصد بلندی پر فوجی تربیت حاصل کرنا ہے۔