• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں نایاب رنگ برنگا گھونگھا دریافت

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ میں سمندر سے رنگ برنگا اور انتہائی نایاب گھونگھا دریافت کیا گیا ہے۔

باباکِینا ایناڈونی نامی یہ رنگ برنگا نایاب گھونگھا (sea slug) 2 سینٹی میٹر لمبا ہے۔

کورن وال وائلڈ لائف اور آئلس آف سِلی وائلڈ لائف ٹرسٹ نے اس رنگ برنگے نایاب گھونگھے سے متعلق تصدیق کی ہے کہ ایسی مخلوق پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے۔

ایک سمندری تحقیق کے دوران ایک غوطہ خور ایلن مرے نے جزیرہ سلی میں اس مخلوق کی نشاندہی کی ہے۔

گھونگھے عموماً ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں کا موسم  گرم ہو۔ 

اس سے پہلے اسپین کے مغربی ساحلی علاقے اور بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں یہ گھونگا چند ایک بار ہی پایا گیا ہے جبکہ یہ برطانیہ میں نایاب ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید