• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کا طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مون سون کا چوتھا اور ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی اور جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشوں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب کمشنر آواران داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ ضلع آواران میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، سیکریٹریز محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے آواران پہنچے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون بارشوں سے قدرتی چراہ گاہیں بحال ہوگئی ہیں۔

چرواہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں میں بیماریوں  کے تدارک کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔ 

واضح رہے کہ بلوچستان تاحال گزشتہ دنوں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے تاحال نہیں نکل سکا ہے، ایسے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کاشکار ہے۔

چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ہرنائی، زیارت میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید