• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید ہوئے

فوٹو—بشکریہ گوگل
فوٹو—بشکریہ گوگل

غزہ پر گزشتہ 3 دن کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 15 فلسطینی بچوں سمیت 44 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 360 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔

 پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے۔

اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

فلسطینی شہریوں کی اموات ’المیہ‘ہیں: جو بائیڈن

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ثالثی کرانے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جو بائیڈن نے اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے فلسطینی شہریوں کی اموات کو ’المیہ‘ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید