• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین گلوکار ڈریک کا سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت

کینیڈین گلوکار ڈریک—فوٹو انسٹاگرام
کینیڈین گلوکار ڈریک—فوٹو انسٹاگرام

کینیڈین گلوکار ڈریک نے آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈریک نے رواں سال مئی میں قتل ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ٹی شرٹس کی ایک کلیکشن لانچ کی ہے۔

ٹی شرٹس کی اس کلیکشن سے حاصل ہونے والی رقم کو سدھو موسے والا کی فیملی کے منتخب کردہ خیراتی ادارے کو عطیہ کیا جائے گا۔

ڈریک کی ٹیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کی موسیقی کے کیریئر کی چند یادگار جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اس خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن کا اعلان کیا۔

جولائی میں اپنے ایک کنسرٹ میں ڈریک نے اپنے لیے بھی اسی خصوصی ٹی شرٹ کلیکشن میں سے ایک شرٹ کا انتخاب کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈریک نے اپنے ساتھی گلوکار سدھوموسے والا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہو بلکہ وہ اس سے پہلے بھی جون میں اپنے ایک ریڈیو شو کے دوران مقتول بھارتی گلوکار کے ہٹ گانے شامل کر کے بھی اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید