• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم اور علامہ اقبال کے ہمراہ عمران خان کے خاندان کے افراد کی تصویر وائرل

عمران خان نے سوشل میڈیا پر 1930ء کی تاریخی تصویر شیئر کر دی
عمران خان نے سوشل میڈیا پر 1930ء کی تاریخی تصویر شیئر کر دی

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 1930ء میں ہونے والی گول میز کانفرنس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ہمراہ  اپنے 2 اہم رشتے داروں کی تصویر شیئر کر دی۔

عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر، فیس بُک اور انسٹا گرام پر 1930ء میں لندن میں ہونے والی تاریخی گول میز کانفرنس کی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کا خواب دیکھنے والے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر)۔

واضح رہے کہ عمران خان یہی تصویر اس سے قبل 14 اگست 2018ء میں بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر چکے ہیں۔

2018ء میں اس پوسٹ کے کیپشن میں عمران خان نے بتایا تھا کہ لندن میں 1932ء میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید