• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں خاتون کی تذلیل اور تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں خاتون کی سرعام تذلیل اور بدترین تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

واقعہ دو روز قبل پیش آیا جبکہ پولیس نے تشدد کرنے والے گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

خاتون پر تشدد کرنے والا سیکیورٹی گارڈ
خاتون پر تشدد کرنے والا سیکیورٹی گارڈ

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان بحث ہوتی رہی، سیکیورٹی گارڈ نے اچانک خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا۔

 تھپڑ کھاتے ہی خاتون زمین پر گر گئی اور اٹھنے کی کوشش کی اسی دوران بے رحم سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کے منہ پر زور سے لات بھی مار دی، بھاری بوٹ منہ پر لگتے ہی خاتون بے ہوش ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر سیکیورٹی گارڈ داؤد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید