• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم رواں برس دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا مقابلہ 9 دسمبر سے جبکہ تیسرا میچ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وینیو پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے جبکہ ٹیسٹ میچز کی حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔

انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی، جس کے لیے وہ آئندہ ماہ آئے گی، میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید