انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کے آکشن کے دوران فرنچائز سن رائزرز لیڈز کی بھارتی مالکن کاویا مران نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں پک کیا۔
سن رائزرز لیڈز کے لیے ابرار احمد کو پک کرنے پر فرنچائز کے بھارتی مالکان کو اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اس معاملے پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو مزید بڑھانے کا بہانہ بھی تلاش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی بھارتی ملکیتی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے معاملے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے، ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔