پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا تھا۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37، صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔