• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ طلب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد اسحاق حاشر نے این اے 97کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کے لئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ، مسلم لیگی یوسی چیرمین حاجی محمد شعیب بٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ این اے 97حلقہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ترقیاتی منصوبوں میں وسیع پیمانے پر کرپشن ہونے کے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو درخواست ارسال کی ،اینٹی کرپشن حکام ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کرنے کی بجائے درخواست گزار کو درخواست سے دستبرداری کے لئے مختلف ذرائع سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
تازہ ترین