• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو اجازت، کپتان، کوچ، سلیکٹر کی کلیئرنس پر

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لیگ کے لئے کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو اس وقت این او سی کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے کلیئرینس پر جاری کیا جائے گا ۔ کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ کھیلنے سے روکنا اور نہ ہی کھلاڑیوں کا نقصان چاہتے ہیں لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کو نیشنل ڈیوٹی اور قومی ٹورنامنٹس کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ پیر کو پی سی بی ترجمان نے کہا کہ بگ بیش اور امارات لیگ کے لئے کسی کھلاڑی نے اجازت مانگی تو کیس ٹو کیس فیصلہ کیا جائے گا۔ جنوبی افریقا لیگ اور امارات لیگ ایک ہی وقت ہورہی ہیں ، تاہم ابھی تک پی سی بی سے جنوبی افریقا لیگ کے منتظمین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال جنوری فروری میں ہونے والی امارات لیگ کے لئے ڈیوڈ وارنرسے معاہدہ نہ ہوسکا۔ لیگ کے منتظمین نے جن بڑے کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے ان میں معین علی، آندرے رسل، ہسارنگا، کرس جارڈن، مجیب الرحمن، ایلکس ہیلز اور شیمرون ہیٹ مائر شامل ہیں۔ ابھی تک امارات لیگ کا جو پلان بنا یا گیا ہے اس کے مطابق پاکستان ، بھارت، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

اسپورٹس سے مزید