• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل فخر ہے،صوبائی وزیر معدنیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر معدنیات لطیف نذر نے کامن ویلتھ گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں نا صرف گولڈ میڈل جیتا ہے بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی نے سارے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ نوح بٹ کے بعد اب ارشد ندیم کا گولڈ میڈل قوم کے لیے ایک تحفہ ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل فخر ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے ان قومی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر معدنیات لطیف نذر کی زیر صدارت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امن و امان سکیورٹی و دیگر انتظامات بارے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل ، ایم این اے ریاض فتیانہ ، ایم پی اے سعید احمد سعیدی، آشفہ ریاض ،ڈی پی او شعیب محمود بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔