• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ — فائل فوٹو

فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی نے مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس چھاپہ مار کارروائی کا مقصد ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے جنوبی فلوریڈا میں ان کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ایف بی آئی اہلکاروں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی لی۔

دوسری جانب امریکی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چھاپہ مار کارروائی کے لیے اہم عہدے داروں نے اجازت دی ہو گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ٹرمپ کے گھر سے اہم کاغذات کی برآمدگی مقصود ہے جبکہ محکمے کی طرف سے خاموشی کا مطلب پروفیشنل ازم ہے۔

اُدھر امریکی محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید