پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، قوم کی دعائیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی جلد صحت یاب ہوں گے۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے بانی پی ٹی آئی کے لیے اعلیٰ طبی نگہداشت یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔