• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزۂ امام حسین ؓ پر حاضری دینے والی شوبز شخصیات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد رواں برس بڑی تعداد میں روزۂ امام حسین ؓ پر حاضری دے رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصاویر، ویڈیوز اور اسٹوری کے مطابق رواں برس روزۂ امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا پر حاضری دینے والوں میں اداکارہ نتاشا علی، فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان و دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نتاشا علی گزشتہ چند برس سے ماہِ محرم الحرام عراق میں گزار رہی ہیں، رواں برس بھی انہوں نے شہدائے کربلا کے روزے پر حاضری دی۔



فیروز خان کی اہلیہ سیدہ علیزے سلطان نے نجف میں روزۂ حضرت علی ؓ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

جو شوبز شخصیات روضۂ حضرت علی ؓ و امامِ حسین ؓ پر حاضری نہ دے سکیں وہ بھی عقیدت و احترام سے محرم الحرام منا رہی ہیں۔

ان شوبز شخصیات میں سے کوئی گھر پر ہی مجلس عزا اورنیاز کا اہتمام کر رہا ہے تو کوئی سبیل لگا کر اور نوحہ خوانی سے واقعۂ کربلا کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

اداکارہ مدیحہ رضوی نے مہاتما گاندگھی کا قول ’میں نے حسین ؓ سے سیکھا کہ مظلوم ہو کر فتح کیسے حاصل کی جاتی ہے‘ شیئر کر کے عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نوید رضا نے سبیل کا اہتمام کیا۔

 اداکارہ حمائمہ ملک نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے نوحہ خوانی کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا۔



عامر لیاقت (مرحوم) کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے آقاۓ دو جہاں ﷺ اور آپ ﷺ کے اہلِ بیت و اصحاب کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی دورانِ سفر مرثیے اور نوحے سننتے ہوئے وقت گزار رہی ہیں۔






انٹرٹینمنٹ سے مزید