• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اُنہیں اس بات پر یقین ہے کہ والد کو ان پر فخر ضرور ہوگا کیونکہ اُنہیں خود اپنے آپ پر فخر ہے۔

عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کی ایک مونوکروم فوٹو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ 2 سال کی بھی نہیں ہوئی تھیں، ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہیں اور ان کے بھائی عزیز عمر کو ان کی والدہ نے اکیلے ہی پالا۔

اُنہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی نہیں کی اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پوری زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کردی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتی تھی کہ ہم بہترین تعلیم حاصل کریں، پوری دنیا کا سفر کریں اور اپنی سوچ کو وسیع کریں لیکن والدہ اداکارہ کے لیے بہت خوفزدہ بھی رہتی تھیں کیونکہ ان کی ایسی پراعتماد چھوٹی بیٹی جس کے سر پر باپ کا سایہ نہیں تھا، اپنے اردگرد موجود ہر فرد کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی تھی اور پوری دنیا کی سیر کرنا چاہتی تھی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ اس خیال نے والدہ کو خوفزدہ کردیا کہ ان کی بیٹی کی حفاظت کے لیے باپ نہیں ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب اُنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا شروع کردیا لیکن وہ خود بھی اپنے آس پاس موجود لوگوں سے خوفزدہ تھیں، جن میں سے کچھ لوگوں نے ان کی ہمیشہ مدد کی اور کچھ ان کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اللّٰہ نے ہمیشہ ان کی حفاظت کی اور پھر آہستہ آہستہ ان کے اندر موجود خوف کم ہونے لگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید